کراچی (جیوڈیسک) ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکر کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہٹ دھرمی کی بدولت ملک میں ایل این جی کی طلب و رسد کا فرق بڑھ گیا ہے جسکی وجہ سے ایل این جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 230 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 900 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔عرفان کھوکھر کا مزید کہنا ہے تھا کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے نجی کمپنی کو بلاوجہ بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جس کے سبب 11900 میٹرک ٹن ایل این جی کے دو جہاز واپس بھیج دیئے گئے ہیں جسکی وجہ سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔