لاہور ہائی کورٹ نے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے عائد کی گئی ایل پی جی پروڈیوسرز پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی لاگوکرنے کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد سے روک دیا۔
وزارت پیٹرولیم نے یکم فروری کو ساڑھے تین ہزار روپے فی ٹن کے حساب سے ایل پی جی پر پیٹرولیم لیوی عائد کی تھی۔حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی اس لیوی کا نفاذ فوری طور پر ہوا تھا اور یہ اضافہ پروڈیوسرز کو برداشت کرنا تھا۔
لیوی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایل پی جی پروڈیوسنگ کمپنیوں نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ٹیکس کے نفاذ سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور وزارت پیٹرولیم نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر ایل پی جی پر یہ لیوی عائد کی تھی۔ عدالت نے اٹھائیس فروری کو وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سے اس حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔