اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 سے 50 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ اس طرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 100 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اوگرا کے قوانین کے مطابق ایل پی جی اصل قیمت 95 روپے فی کلو ہے جبکہ کراچی میں فی کلو ایل پی جی 150 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور، قصور، شیخوپورہ اور راولپنڈی اسلام آباد میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 200 روپے ہونے سے سلنڈر کی قیمت 235 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
مارکیٹنگ کمپنیاں گوجرانوالہ، فیصل آباد اور حیدر آباد میں 170 روپے جبکہ مری، فاٹا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں 250 روپے فی کلو ایل پی جی فروخت کر رہی ہیں جس سے ان علاقوں میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 2950 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔