ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

LPG

LPG

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے یکم اگست سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گیس کی فی کلو قیمت 133 روپے ہوگی۔

اوگرا کا کہناہےکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 329 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو گھریلو سلنڈر1565 اور کمرشل سلنڈر 6021 روپے میں دستیاب ہو گا۔