ایل پی جی کی قیمت میں 23 روپے فی کلو اضافے کا امکان

LPG

LPG

لاہور (جیوڈیسک) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کے ترجمان بلال جبار کے مطابق ایل پی جی کی قیمت ایک ہزار 16 ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے اور مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 22 ہزار 680 روپے اضافے سے 84 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہے جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 266 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں ایک ہزار 30 روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔

تاہم طے شدہ طریقہ کار کے تحت نئی قیمت کا حتمی تعین تین دسمبر کو اوگرا کرے گی۔