کراچی (جیوڈیسک) ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے صرف آٹھ روز کے دوران اس کی قیمت 25 روپے فی کلو بڑھی گئی۔
گھریلوں استعمال کے سیلنڈر پر 60 روپے جبکہ صنعتی استمال کا سیلنڈر 230 روپے کلو مہنگا ہو چکا ہے۔ اس طرح کراچی میں ایل پی جی 85 روپے جبکہ لاہور میں 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن عرفان کھوکر نے مارکیٹنگ کمپنیوں پر الزام آئد کیا ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمتوں میں ناجائز منافع بٹور رہی ہیں اگر حکومت نے کوئی ایکشن نہ لیا تو سردیوں میں اس کی قیمت 250 روپے تک پہنچ جانے کا اندیشہ ہے۔