ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو کی نمایاں کمی

Cylender

Cylender

کراچی (جیوڈیسک) حکومتی پروڈیوسرز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں 9400 اور فی کلو 10روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

حکومتی ایل پی جی پیداواری اداروں کی جانب سے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں 9400روپے کی کمی کردی ہے جس کے بعد فی ٹن ایل پی جی کی قیمت70500سے گھٹ کر 61100 روپے ہوگئی ہے۔ حکومتی اداروں کی جانب سے نرخوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے۔

گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں115روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 460 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

قیمتوں میں واضح کمی حکومت کی بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ایل پی جی اس وقت ایل این جی سے بھی سستا فیول ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایل پی جی کو آٹو سیکٹر میں پروموٹ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم نواز شریف کے بے حد مشکور ہیں جن کے فوری احکامات کی وجہ سے عوام کو ریلیف دیا گیا،ہم وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کے بہترین اقدامات کو سراہتے ہیں اور اوگرا سے مطالبہ ہے کہ نئی قیمتوں پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی اور حیدر آبادمیں فی کلو ایل پی جی کی قیمت80روپے، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، شیخوپورہ، قصور، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں 85 روپے، مری، نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزاد کشمیر اور فاٹا میں 90 روپے کلو ہوگئی ہے۔