ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

LPG

LPG

لاہور (جیوڈیسک) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے حکم کے باوجود لیکویفائڈ پٹرولیم گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے سے اب لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، سکھر، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور پشاور میں ایل پی جی 125 روپے فی کلو تک دستیاب ہو گی جب کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی کی قیمت 145 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

چیر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافہ غیر منصفانہ ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایل پی جی کیس کے فیصلے تک گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔