کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مندڈیوں میں ایل پی جی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی اس کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافے ہو گیا ہے ، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلوں صارفین اب فی سیلنڈر 100 روپے اضافی خرچ کریں گے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی 57 ڈالر اضافے سے 420 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔ گھریلو استعمال کا سیلنڈر 100 روپے جبکہ صنعتی استعمال کےسیلنڈر میں 400 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اب کراچی اور لاہور کے گھریلوں صارفین کو 970 روپے کا سیلنڈر ملے گا۔