کراچی (جیوڈیسک) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایک ہفتے میں تیسری بار ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہو گیا۔
ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں25روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح گھریلو سلنڈر290 اور کمرشل سلنڈر 1160روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ اور پشاور میں ایل پی جی 100روپے، رحیم یارخان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک میں105، میرپور میں110، راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفرآباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوابشاہ، منباری، ٹھٹھہ، دادو، جامشورو، شکارپور میں 115، گلگت بلتستان، مری، نتھیاگلی، بالاکوٹ میں 125 روپے فی کلو ہوگئی۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔