کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 450 ہزار ٹن ایل پی جی کی نیلامی کی گئی جس میں 26 کمپنیوں نے حصہ لیا۔
سب زیادہ بولی 7 ہزار 777 روپے آئی ۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی نے سب سے زیادہ بولی قبول کر لی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 52 ہزار فی ٹن پر پہنچ جانے کا امکان ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ایل پی جی کے 11 کلو کے سیلنڈر کی قیمت میں 111 روپے اضافے کا امکان ہے۔