لاہور (جیوڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 3 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں 61 ڈالر فی میٹرک ٹن بڑھنے کے باعث کیا گیا ہے۔
سات روپے فی کلو گرام اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 80 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 320 روپے اضافہ ہو جائے گا۔ دوسری جانب ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے ہوا۔ اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس رکھے جبکہ اوگرا اور وزارت پٹرولیم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے میکنزم واضح کرے۔