بلوچستان : دہشت گردوں کے حملے امداد میں رکاوٹ، ہیلی کاپٹر سروس بند

Terrorist attacks

Terrorist attacks

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان کے زلزلے سے شدید متاثرہ علاقے آواران میں کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل بند کر دی گئی۔ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے ہیلی کاپٹرز سے امدادی سامان پہنچایا جا رہا تھا لیکن راکٹ حملوں کے بعد امدادی سامان کی ترسیل ہیلی کاپٹرز سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے کراچی سے امدادی سامان ہیلی کاپٹرز آواران لے کر جاتے تھے۔ دہشت گردوں کے ہیلی کاپٹر پر حملے کے بعد سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب تمام امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے بھیجا جائے گا۔