لدھیانہ (جیوڈیسک) اکیاون سالہ بھارتی اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ ان کے لئے ایکشن موویز ہی ٹھیک ہیں اور وہ ایکشن موویز کے موجودہ ٹرینڈ سے بہت خوش ہیں۔ مہرہ، ایل او سی کارگل اور بارڈر جیسی کامیاب ایکشن فلمیں دینے والے اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ رومینٹک فلموں میں کام کرنے کی نسبت ایکشن فلموں میں کام کر نا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
وہ اپنی فلم اینیمی کی پروموشن کے لئے لدھیانہ میں موجو د تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انڈین سینیما میں ایکشن فلموں کا دور دوبارہ واپس آ گیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایکشن فلموں میں ہی کام کرنے کے خواہش مند ہیں. انکی فلم اینیمی آج ریلیز ہو رہی ہے جسکے ہدایتکار آشو ترکھا ہیں۔