کراچی (جیوڈیسک) چلاس میں پولیس اور آرمی کے اعلی افسروں کے قتل میں نامزد دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اور آرمی کے اعلی افسروں کے قتل میں ملوث ملزم قریب اللہ اور محمد نبی کو چلاس کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم قریب اللہ کالعدم تحریک طالبان کے چلاس یونٹ کا سابق امیر تھا۔
اس پر لولوسر، نانگا پربت چلاس کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم محمد نبی بھی چلاس میں پولیس اور آرمی افسران کے قتل کے ملوث ہے۔ ایس پی ہلال احمد، کرنل مصطفی اور کیپٹن اشفاق کو ایک ماہ پہلے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس اور دیگر اداروں نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔