کراچی (جیوڈیسک) لیاری سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں مکین بھیگی آنکھوں سے اپنے گھروں کو الوداع کہنے کے بعد بدین میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ لیاری میں گولیوں اور بارود سے آلودہ پر خوف فضا میں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے والے کچھی برادری کیسینکڑوں افراد پناہ لینے کے لیے بدین تو آ پہنچے مگر دکھ یہاں پر بھی ان کا منتظر ہے۔
کھلے میدان میں بے یارو مدد گار بیٹھے یہ ایک سو پینتیس خاندان جن کے سروں پر نہ چھت ہے نہ ہی سحر و افطار کے لیے کو اشیا، گندگی مچھروں کا عذاب اور آنے والی ممکنہ بارشوں کاخوف ان کے حالات زندگی کو مزید بدتر بنائے ہوئے ہیں۔