کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کی درخواست پر شہری انتظامیہ کو مکانات منہدم کرنے سے روک دیا ہے۔
کراچی کے علاقے تین ہٹی، انگارہ گوٹھ اور لیاقت آباد کے پچاس سے زاید مکینوں نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے ان کے گھر مسمار کرنے کے خلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔
درخواست گزاروں کے وکیل شوکت شیخ ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ریفری جج کا فیصلہ آنے سے قبل ہی مکانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو مکانات منہدم کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وسطی کو بارہ جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔