لیاری اور تین ہٹی سے عزیر گروپ کے کارندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے عذیر بلوچ کے چار گینگسٹر کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ تین ہٹی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں رینجرزنے سرچ آپریشن کیا۔ رینجرزنے کارروائی کے دوران عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے چار گینگسٹر کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے تین ہٹی سے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جنہیں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور چائنا کٹنگ ماسٹر مائنڈ چنوں ماما کے قریبی ساتھی ہیں۔