لیاری کی آگ کو سرد نہیں کیا گیا تو برادری تصادم کی یہ آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی

کراچی : لیاری کی صورتحال اور دہشتگردی کے باعث مکینوں کی دیگر علاقوں کو منتقلی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو فائنانس سیکریٹری شاہد قریشی، مرکزی رہنما طارق کلیم اور وصی الدین کے کے ہمراہ اے پی ایم ایل ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا کہ مشرف نے اپنی مؤثر پالیسیوں کی مدد سے چاروں صوبوں کے عوام کے ساتھ انصاف اور ہر علاقے کی عوام کو یکساں سہولیات فراہم کرکے تعصب و لسانیت کے جس آتش کو سرد کردیا تھا۔

متعصب، مفادپرست، طبقاتی تضادات کے اسیر اور جاگیردارانہ ذہنیت کے حامل سیاستدان اپنے سیاسی مفادات کیلئے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے ذریعے آج پھر اس آگ پر پٹرول چھڑک رہے ہیں اور لیاری میں کچھی و بلوچوں کو لڑاکرسیاسی مفادات کیلئے قبائلی و برادری انتشارپھیلایا جارہا ہے اور اگر اس آگ کو پھیلنے سے نہیں روکا گیا تو سیاسی مفادات کیلئے برادریوں کی درمیان چھیڑی جانے والی یہ جنگ لیاری سے نکل کر پاکستان کے دیگرحصوں میں بھی پھیل جائے گی۔

جس کے نتائج انتہائی بھیانک ہوں گے جبکہ کوئٹہ انسداد دہشتگردی کورٹ کی جانب سے بگٹی قتل کیس میں مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کے اصرار کو آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے مشرف کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی دانستہ و منظم کوشش قراردیا اور جسٹس ناصرالملک کے ججز نظر بندی کیس میں مشرف کی
ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت سے معذوری کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں انتقام کی روایت پنپنے کے باجود کچھ منصفوں میں آج بھی آئین و قوانین کا احترام اور صداقت و حب اولوطنی کی روایات و احساس زندہ ہے۔