لیاری گینگ وار کا اشتہاری ملزم شیراز کامریڈ لاہور سے گرفتار

Accused Shiraz

Accused Shiraz

لاہور (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے اشتہاری ملزم شیراز کامریڈ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ شیراز کامریڈ کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دبئی جانے کے لئے لاہور ائر پورٹ پہنچا۔ شیراز عرف کامریڈ ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتاخوری، دستی بم حملوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

لیاری گینگ وار کے اس اہم ملزم کا نام کراچی پولیس کے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ بدنام زمانہ شیراز کامریڈ کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا، شیراز کامریڈ کا تعلق لیاری کے علاقے بغدادی سے ہے اور لیاری کے بابا لاڈلہ گروپ سے وابستہ ہے اور اس کے خلاف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔