کراچی (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے ملزم امین بلیدی کو شناخت پریڈ کے دوران ایک گواہ نے شناخت کرلیا ہے۔ لیاری گینگ وار کے ملزم امین بلیدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا۔ ملزم کی شناخت پریڈ کے دوران ایک گواہ نے شناخت کر لیا ہے۔
ملزم امین بلیدی نے 2 اگست 2013 کو اولڈ سٹی کے علاقے میں فائرنگ کر کے گل خان نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم امین بلیدی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی مقدمات زیر سماعت ہے۔