26 اپریل لیاری جلسے میں پیپلز پارٹی کورنگی پوری قوت کے ساتھ شرکت کریگی’مرزا مقبول احمد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لیاری ککری گرائونڈ میں ہونے والے تاریخی جلسے کے حوالے سے PPP ڈسٹرکٹ کورنگی کی ہدایت پر PS-123 کورنگی کے صدر اعظم خان درانی کی صدارت میں سینئر رہنما سلیم قریشی کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کے سینئر نائب صدر مسرت اقبال مرزا نائب صدور خیر محمد بلوچ، رفیق باجوا ، افتخار انصاری کے علاوہ ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ملک محمد یوسف شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہا کہ لیاری کا جلسہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ 26اپریل کا دن دہشت گردی کے خاتمے اور جمہوریت کی فتح کا دن ثابت ہوگا

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کورنگی لیاری کے جلسے میں بھر پور قوت کے ساتھ شرکت کریگی مرزا مقبول احمد نے کارکنا ن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر یوسی کے قافلے کورنگی نمبر5پر PS-123 کی ریلی میں شرکت کریں اور کارکن یہ بات ثابت کرینگے کہ کراچی کے ہر گلی محلے میں پارٹی جیالوں کو سیاسی عمل سے کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔ مرزا مقبول احمد نے پی ایس 12کی تنظیم کی بہترین کارکردگی کی بناء پر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کی جانب سے PS-123 کورنگی نمبر 5 پر تین روزانہ استقبالیہ کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا اس موقع پرممبر PPP سندھ کونسل وصدر PS-123 اعظم خان درانی نے بتایا کہ کیمپ پر پارٹی ترانوں پر جیالوں کا رقص ، ورائٹی پروگرام کے علاوہ شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کا لیاقت باغ روالپنڈی کا آخری تاریخی خطاب بڑی اسکرین پر دیکھایا جائیگا۔

اجلاس سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سینئر نائب صدر اجلاس مسرت اعجاز مرزا اور ملک محمد یوسف نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں PS-123 کے جنرل سیکریٹری اختر مہدی رضوی ، انفارمیشن سیکریٹری رضوان خان ، سینئر کارکنان امیر جمیل لودھی ، محمد فاروق، لیاقت جعفری ، سمیع کاشف ، محمد عیسیٰ ، جعفر گلگتی ،اقبال صدیقی ، شریف الدین چمن ، محمد باقر ، ابراہیم گلگتی ، فخر الدین، سجاد انصاری ، رفیق میمن کے علاوہ پیپلز یوتھ PS-123کے صدر عمران اقبال ، جنرل سیکریٹری رشید بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری ذیشان قریشی کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔