لیاری کراچی میں 3 مقابلے، گینگ وار کے 3 ملزم ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ ہونے والے 3 مبینہ مقابلوں میں تین گینگ وار ملزمان مارے گئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ایس پی سٹی شیراز نذیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ لیاری کے علاقے کلری اور کلاکوٹ میں دو پولیس مقابلے ہوئے،جس کے دوران دو گینگ وار ملزمان مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

لیاری کے علاقے کلری میں مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت رشید عرف ملا کے نام سے ہوئی ،جبکہ کلاکوٹ میں مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت ملک مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا دعوی ہے کہ ملزمان قتل،اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی واردتوں میں ملوث تھے۔بغدادی کے علاقے میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ایک کارندہ مارا گیا۔