کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا 115 ڈسٹرکٹ ایسٹ کااجلاس ہوا جس کی صدارت لیاقت لودھی نے کی جس میں جنرل سیکریٹری سلطان لاسی، ممبر سندھ کونسل ارشدجان، ندیم خان، عبدالحفیظ، تاج محمد، محمد کامران، ملک ابراہیم، ارشاد حقانی، محمد فاروق تونی اور پیپلز یوتھ کے شارُخ حسین نے شرکت کی۔ جس میں لیاری میں ہونے والے جلسے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور لوگوں سے رابطہ کرکے اُن کو جلسے میں لے جانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد جان نے کہا کہ لیاری کا جلسہ کراچی کی نئی تاریخ کو رقم کرے گا جس سے شہر میں امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کو تقویت ملے گی۔ آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔