کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کب تک جنگ لڑتے رہیں گے، اب امن قائم کرنے کا وقت ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فہرست فراہم کی گئی تو لیاری اتحاد کمیٹی تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی کو مجرم نہیں کہہ سکتے۔عزیز آباد سمیت دیگر علاقوں میں بلایا گیا تو وہ ضرور جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے بات ہوئی وہ اور وزیر اعظم لیاری کے مسئلہ کا جائزہ لیں گے۔