لیاری سے مزید 2 ہزار افراد نقل مکانی کر گئے

Lyari

Lyari

کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں گینگ وار اور پرتشد دو اقعات کے باعث مزید 2 ہزار سے زائد افراد بدین اور ٹھٹھہ نقل مکانی کر گئے، نقل مکانی کرنے والوں میں خواتین اوربچے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں پر دستی بم حملے اور فائرنگ کی جارہی ہے، اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ متاثرین نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔