لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، شیراز کامریڈ گروپ کا اسلم عرف اجو ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں میر محمد روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران شیراز کامریڈ گروپ کااسلم عرف اجو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پولیس پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث تھا۔