لیاری سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ جیل سے رہا

Lyari

Lyari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت ملنے کے بعد آج صبح سویرے سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا۔ شاہجہاں بلوچ لیاری کے حلقہ این اے 248 لیاری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

شاہ جہاں بلوچ کو پولیس کی کارروائی کے دوران لیاری سے گرفتار کیا گیا تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اسپیکر کے احکامات پر شاہ جہان بلوچ کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دی گئی۔

اسلام آباد روانگی سے پہلے کراچی ائیر پورٹ پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے شاہ جہاں بلوچ کا کہنا تھا کہ انھیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاگیاہے۔ وہ جلد عدالت میں پیش ہوکر مقدمات سے بری ہو جائیں گے۔