لیاری میں رینجرز سے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا ملزم آصف نیازی ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں مقابلے کے دوران گرفتار ہونے والے گینگ وار کے 2 زخمی ملزمان آصف نیاز ی اور عمران نیاز ی ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیاری کے علاقوں رانگی واڑہ، عیدو لین اور اطراف میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گینگ وار کے ملزمان مقابلہ ہوا تھا۔ جس میں لیاری گینگ وار کے اہم ملزم آصف نیازی کو ساتھی عمران نیازی سمیت زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دنوں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق ملزم آصف نیازی گینگ وار کے اہم رکن بابا لاڈلہ کا برادر نسبتی تھا۔ ملزم آصف نیازی جھٹ پٹ مارکیٹ میں دستی بم حملے میں نامزد ملزم تھا۔