لیاری دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے, الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لیاری (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاری میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب بم دھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گرد وں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ الطاف حسین نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہاکہ لیاری بم دھماکے میں۔

معصوم بچوں کی ہلاکت اور متعدد افراد کا زخمی ہونا اس بات ثبوت ہے کہ درندہ صفت دہشت گرد انسانیت سے عاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں ہونے والی سفاک دہشت گردی نے پورے شہر کو سوگوار کردیا ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انہوں نیبم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار بھی کیا