لیاری میں بدامنی، 3 سو خاندانوں کی نقل مکانی

Lyari

Lyari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں مسلسل بدامنی سے تنگ تین سو سے زائد خاندان نقل مکانی کر کے بدین پہنچ گئے۔ درگاہ شاہ گریو پر کھلے آسمان تلے پڑے متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

بدین لیاری سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کا تعلق سومرا، مندرے، راہمان اور کچھی برادری سے ہے۔ متاثرین علاقے میں بدامنی کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ کر بدین پہنچے ہیں اور درگاہ شاہ گریو پر کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ لیاری میں ان کے گھروں پر مسلح افراد قابض ہیں اور وہ جانیں بچانے کیلئے بدین میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔