کاہنہ نو : اتوار کی شب نماز عشاء ادا کرنے کے بعد گھر واپسی پر کاہنہ نو کچا شہزادہ روڈ کابزرگ رہائشی بابا اسماعیل کھلے مین ہول مین گر کر زخمی ہوگیا۔ عیادت کیلئے اُن کے گھر جانے والے پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ یوسی 146 کے صدر محمد رمضان گجراہل خانہ کے غصے کا شکار بن کرزخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ روز صدر لاہور مسلم لیگ ن لیبرونگ چوہدری شہزاد انور، چیف کوارڈینیٹر رائوناصر علی خاں میئو، میڈیا ایڈوائزر امیتاز علی ،نائب صدر پی پی 159 محمد قاسم خاں، نیامت علی نمبر دار اور دیگر نے بابا اسماعیل اور صدر یوسی 146 محمد رمضان گجر کے گھر جا کر عیادت کی او ر تمام مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔