ہم نے مسلم لیگ(ق) میں شمولیت نہیں کی : غلام عباس چشتی ، مرزا محمد سلیم
Posted on February 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کنجاہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کنجاہ کے سیکرٹری اطلاعات مولانا غلام عباس چشتی، راہنما مسلم لیگ مرزامحمدسلیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ہم نے مسلم لیگ(ق) میں شمولیت نہیں کی۔ بلکہ بعض افراد نے سستی شہرت حاصل کرنے اور اپنے قائدین کودھوکہ دینے کے لئے ہمارا نام استعمال کیا ہے۔
کسی تقریب میں کسی کی بات سننے سے یہ ہرگزمقصد نہ لینا چاہیے کہ ہم نے پارٹی چھوڑدی ہے۔ہم نہ بکنے والے ہیں نہ ڈرنے والے ہیں۔جس کاساتھ دیتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پردیتے ہیں۔ہم چیئرمین مسلم لیگ ن صدر تاجراتحاد کنجاہ شہزادہ طاہر یوسف،نائب صدر محمد اصغرا نصاری،مہرندیم اقبال ایڈووکیٹ کنجاہی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد یونس چشتی کی قیادت میں متحد ہیں۔
اس موقع پرمسلم لیگ ن کے راہنماجنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران کنجاہ حاجی محمد یونس عطاری،فنانس سیکرٹری شیخ محمد انیس،فنانس سیکرٹری مسلم لیگ محمدارشدآڑھتی، محمد شریف چوہان بھی موجودتھے۔اورانہوں نے مزیدکہاکہ ہم میاں برادران کے چاہنے والے ہیں ہم مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔صحافی بھائی خبر لگانے سے پہلے تحقیقات کر لیا کریں تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔