لیمینیشن پیپر ٹھیکہ کیخلاف فرانسیسی کمپنی کی درخواست مسترد

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیمینیشن پیپر کے ٹھیکے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے امریکی کمپنی کو دیا گیا ٹھیکہ درست قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے فرانسیسی کمپنی کی جانب سے ٹھیکے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹھیکے کو درست قرار دیا۔ امریکی کمپنی کو لیمینیشن پیپر کا ٹھیکہ دینے کو فرانسیسی کمپنی نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹھیکہ حاصل کرنے والی امریکی کمپنی نے سیکورٹی فیچرز کا خیال نہیں رکھا، جس کے بعد امریکی کمپنی کے نمائندے نے چیمبر میں سیکورٹی فیچرز کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے فرانسیسی کمپنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹھیکے کو درست قرار دیا ہے۔