ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Funeral

Funeral

حیدر آباد(جیوڈیسک) لطیف آباد میں محبوب گرانڈ کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے کارکنان کی نماز جنازہ آج محبوب گراونڈ میں ادا کر دی گئی۔

جس میں لواحقین کے علاوہ ایم کیو ایم زونل کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

دوسری طرف دھماکے فائرنگ اور جنازے ہیں۔ ایسے میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کیسے ممکن ہیں۔ انہوں نے کہا جو قوتیں بیلٹ سے ایم کیو ایم کو نہیں ہٹا سکتیں وہ وہ بلٹ سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں مگر ان کے لئے راستہ کھلا نہیں چھوڑیں گے۔