ایم کیو ایم کی اپیل پرسوگ،ٹرانسپورٹ ،کاروبار،تعلیمی ادارے بند

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کی اپیل پرکراچی سمیت سندھ میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔گزشتہ روز ایم کیوا یم کے دفتر کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے نصرت بھٹو کالونی دھماکے پر سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔

آج کراچی میں ٹرانسپورٹ، کاروبار ، پٹرول پمپ اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔ کراچی سے اندرونِ ملک سامان کی ترسیل بھی بند ہے۔ کراچی میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والا پرچہ بھی کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سندھ ٹیکنیکل بورڈ اور وفاقی اردویونیورسٹی کیتحت آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میر پورخاص، سکھر، نوابشاہ، ٹنڈو الہ یار اور سندھ کے دیگر شہروں میں ایم کیو ایم کی اپیل پردکانیں ،پیٹرول پمپ اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔