پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں اور رہیں گے، گورنر سندھ نے وزیراعلی سندھ سے رابطہ کیا ہے اور پیپلزپارٹی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید اویس مظفر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل کو مضبوط کرنے کیلئے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔
کیونکہ پیپلزپارٹی کو انتخاب کے طریقہ کار پر شدید تحفظات تھے ۔ سید اویس مظفر نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید بے نظیر بھٹو کی مفاہمت کی پالیسی کو قائم رکھے ہوئے ہے، اور اسے جاری رکھے گی۔ امید کرتے ہیں کہ دیگر سیاسی جماعتیں انتقام سے بالاتر ہوکر ملک کی بہتر مفاد کیلئے کام کریں گی۔