لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ایم کیو ایم نے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ لاہور آمد پر ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے صدارتی امیدوار ممنون حسین کا تعلق کراچی سے ہے۔
اپنے شہر سے ووٹ مانگنا ممنون حسین کیلئے ضروری تھا، ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون چاہتے ہیں، برطانیہ میں ایم کیو ایم کو پیش آنے والی مشکلات میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کا کردار نہیں۔