کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ 19 جون 1992 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،ایم کیو ایم کے خلاف ماضی کی بھیانک تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔
ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے سانحہ 19 جون1992 کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا 19 جون تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
ایم کیوا یم کے 8 کارکن سرکاری حراست سے آج بھی لاپتہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 3 کارکنوں کو تین مہینوں میں ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا، آج بھی ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔