کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اگر حکومت میں آنا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کیلئے اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت میں آنے یا نہ آنے کا فیصلہ ایم کیو ایم اپنے ریفرنڈم کے ذریعے کرے گی۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم کے لاپتا کارکنوں کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے، کارکنوں کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں بجٹ پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بجٹ میں شہری اور دیہی علاقوں میں کوئی تفریق نہیں کی گئی ہے۔