ایم کیو ایم کے حکومت میں شمولیت اختیار کرنے یا نہ کرنے پر ریفرنڈم بیس جون کو ہو گا۔ بیس جون کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں رائے لی جائے گی کہ ایم کیو ایم حکومت میں شمولیت اختیار کرے یا نہیں ، اس عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کارکنوں سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت میں شمولیت ایم کیو ایم کی مجبوری نہیں ہے حکومت میں شمولیت کا صرف اور صرف ایک مقصد ہوتا ہے کہ عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کی جاسکے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں ریفرنڈم کے انتظامات شروع کر دئیے ہیں اور اس ریفرنڈم میں عوام کی جانب سے دی گئی رائے کے مطابق حکومت میں شامل ہونے یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ ایم کیو ایم کو سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی نائن زیرو آمد کے موقع پر سندھ کی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔