ایم کیو ایم مسائل زدہ اور کچلے ہوئے عوام کیلئے امید کی کرن ہے : سید شمشاد جعفری

ملتان 12 اپریل 2013ء متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کے صدر سید شمشاد جعفری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مسائل زدہ اور کچلے ہوئے عوام کیلئے امید کی کرن ہے اور تیزی سے مسائل زدہ عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے محروم اور مظلوم عوام اپنی تقدیر بدلنے کیلئے اپنے اندر سے قیادت نکالیں۔

ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے ہر قومی وصوبائی حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین خطے کے محروم اور مظلوم عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانا چاہتے ہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو باعزت روزگار، باعزت رہائش اور باعزت زندگی کا حق ملے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ”ایم کیو ایم ملتان ہائوس” میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے رائے خالد محمود، جاوید اقبال چیمہ، عمران اعظم گاڈی، محمد ادریس جامی، رائو محمد خالد، راشد ہاشمی، قاسم رضوی، سکندر گوپانگ بھی موجود تھے۔