کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ کراچی کے امن و امان کو بہتربنائیں گے ۔اکیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بار بار ہڑتال کی کال نہ دیا کریں۔ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیرقانونی اسلحے کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان پہلی ترجیح ہے۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی کی تعیناتی وفاق کرتا ہے، ڈی جی رینجرز ان کے ماتحت نہیں۔ قائم علی شاہ نے الطاف حسین سے اپیل کی کہ وہ بار بار ہڑتال کی کال نہ دیا کریں اس سے معیشت کو بہت نقصان ہوتا ہے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بتائیں کہ کن ججز کو خطرات ہیں۔ سب کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کو تیار ہیں۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ وفاق کو سندھ کا این ایف سی ایوارڈ حصہ اچھا نہیں لگا۔ وزیر اعلی نے ایوان کو بتایا کہ کہ ماہرین کے مطابق تھر کول بجلی پیدا کرنے کے لیے مناسب ہے۔
اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کراچی میں امن امان کی بہتری کے لیے جو بھی اقدامات کریں گے وہ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منظر امام اور ساجد قریشی کے قاتلوں کو پکڑا جائے۔