کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے ایک اعلامیے میں دعوی کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لئے فہرست تیار کر لی ہے۔ ایم کیو ایم اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پولیس کو ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔
جس میں ایم کیو ایم کے ان رہنماں اور کارکنوں کے نام شامل ہیں جن کو سندھ حکومت حراست میں لینا چاہتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اس فہرست میں قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبز واری کے نام بھی شامل ہیں۔