کراچی(جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہدا کی تئیسویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا انیس سو نویمیں چھبیس اور ستائیس مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھے۔
جب سرکاری اہلکاروں نے پکا قلعہ حیدرآباد میں پانی، بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹ کر اردو بولنے والی آبادی کو محصور کردیا اور چاروں طرف سے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ جسکے باعث متعدد خواتین، نوجوان ، بزرگ اوربچے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ الطاف حسین نیشہدا اور ان کے لواحقین کیلئے دعا بھی کی ۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے وہ اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے اور محروم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے.