برطانوی (جیوڈیسک) ذرائع پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا معاملہ زیر بحث ہے جس پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک پروگرام میں ایک ڈاکیومنٹری چلائی گئی۔
جس میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، منی لانڈرنگ، سیاسی اثرو رسوخ اور دھمکیوں سمیت بہت سے معاملات زیر بحث آئے۔ ڈاکیومنٹری کے بعد پروگرام میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی جماعت کا موقف پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے آج تک کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اس بات کی بھی تردید کی کہ الطاف حسین کے گھر سے کچھ پیسے ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں۔