ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی تیسری برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی۔ الطاف حسین کا کہنا ہے حق پرست شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق کی تیسری برسی ملک بھر میں عقید ت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور صوبہ سندھ میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گرانڈ عزیز آباد میں ہو گا۔
ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی پر اپنے بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ حق پرستی کی جدوجہد اپنی منزل پر پہنچ کر دم لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کی شہادت کا غم زندگی بھر تازہ رہے گا۔