سندھ (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے گرفتاری کے بعد ایم کیوایم کے نو لاپتہ کارکنان کی سیکیورٹی اداروں کی حراست سے بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ درخواست ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دائر کی جبکہ اس کی پیروی بیرسٹر فروغ نسیم اور مقیم عالم ایڈووکیٹ کریں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے نو سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں جن کی زندگیوں کو سنگین خدشات لاحق ہیں۔ عدالت کارکنوں کی بازیابی کو یقینی بنائے اور اداروں سے باز پرس کی جائے۔
اس موقعے پر فارق ستار نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا دس مارچ سے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کیخلاف بلا جواز چھاپوں اور گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور نو کارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔