ایم کیو ایم کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاکستان کو داو پر لگایا جا رہا ہے، صوبائی حکومت اور انتظامیہ یا تو ناکام ہو چکی ہے یا جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ مانتے ہیں کہ یہ غیر سیاسی اور غیر جمہوری مطالبہ ہے مگر اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ آرٹیکل 245 کے تحت کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، دوسری طرف سینیٹ میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن وامان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے،کراچی میں امن کیلئے فوج بلائی جائے۔