کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سینیٹرز کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے لیاری آگرہ تاج کالونی اور دیگر علاقوں میں کچھی برادری کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ حکومت لیاری میں کچھی کمیونٹی سمیت علاقے کی تمام برادریوں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرے۔
کراچی ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کچھی برادری نے قیام پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دیں اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان کی تعمیر میں۔
بھی ایک بڑا اور نمایاں کردار ادا کیا لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے کہ لیاری اور دیگر علاقوں میں امن پسند کچھی کمیونٹی کے معصوم لوگوں کو مٹھی بھر جرائم پیشہ عناصر مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔